52

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فی الحال ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے تاہم اگر اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر حملے کا حکم دیا تو امریکی اسلحے کی ترسیل روک دیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو رفاہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر تحفظات ہیں اور امریکہ نے اسرائیل کو آپریشن میں توسیع سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ رفاہ میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دیتا۔ آج غزہ میں رفاہ کراسنگ کے راستے خوراک اور ایندھن کی ترسیل نہیں ہوئی۔ کریم سلوم کراسنگ کھولنے کے باوجود رفاہ تک امداد ی سامان نہیں پہنچایا گیا۔