ماسکو ۔بھارتی حکومت نے پاکستان اور چین کی سرحد کی نگرانی کیلئے امریکہ سے 6عدد نئے بوئنگ AH-64Eاپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ نئی دہلی نے اس سلسلے میں امریکی حکومت کوخط بجھوادیا ہے کہ وہ دفاعی مقاصد کیلئے یہ ہیلی کاپٹر خریدنا چاہتی ہے ۔
امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر استعمال کرتی ہے ۔ روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنگ نیوز کے مطابق جاپان ، اسرائیل ، یونان ،نیدر لینڈ ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے پاس بھی اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں ۔ یہ حملہ آور ہیلی کاپٹر بھارت کی آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونگے ۔بھارتی وزارت دفاع نے یہ ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے فنڈز فراہم کردیے تھے ۔
بھارت چین اور پاکستان کی سرحد پر ان ہیلی کاپٹروں کے تین سکارڈن متعین کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس کی فوج کا حصہ بن سکے ۔بھارتی فوجیوں نے اس سلسلے میں اندرون ملک تیار کئے گئے ڈروزنز کی آزمائش بھی مکمل کر لی ہے ۔ یہ ڈرونز غیر ممالک پر اس کے انحصار میں کمی کردیں گے ۔یاد رہے کہ ڈوکلام کے محاذ پر چین سے محاذ آرائی کے بعد بھارت اپنی فوجی طاقت اور سرحدوں کی نگرانی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے ۔ پاکستان اور چین اس کا خاص طور پر نشانہ ہیں ۔
196