84

انتخابات سے قبل مودی سرکارکی بڑی دھاندلی عوام کے سامنے عیاں ہوگئی

انتخابات سے قبل مودی سرکار کی بڑی دھاندلی عوام کے سامنے عیاں ہوگئی

2017 میں پاس ہونےوالےالیکٹورل بانڈ کے بل کےذریعے بی جےپی نےتاریخ کی سب سےبڑا انتخابی دھاندلی کی ،الیکٹورل بانڈ کےنام پرکارپوریٹ سیکٹر سے عطیات کے ذریعےمودی سرکار نے 12930 کڑورحاصل کیے۔

عطیات کے بدلےمیں مودی سرکار نے نجی کمپنیوں پرسرکاری پروجیکٹس اور ٹینڈرز کی بارش کردی،حال ہی میں بی جےپی نےانتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے پورٹل کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے عطیات کی رسیدیں بھی پوسٹ کیں

بی جے پی کے وزراء نےسوشل میڈیا پرمحض 1000 سے 2000 تک کے عطیات کی رسیدیں پوسٹ کیں

بی جے پی کےاہلکاروں کی رسیدوں سے اندازہ لگایا جائے تو کل 1 لاکھ بھی نہیں بن پاتے تو پارٹی فنڈز میں تقریباً 13 ہزار کڑور کیسے موجود ہیں؟

سکرول،نیوز لانڈری اورنیوز منٹ جیسی ویب سائٹس پرمودی سرکار کے گھپلے کی تحقیاتی رپورٹ شائع کی گئی جس میں ثابت کیا گیا کہ الیکٹورل بانڈ کے نام پر تاریخ کی سنگین ترین دھاندلی کی گئی۔

مودی سرکار نےہزاردو ہزارکےچندوں کی رسیدیں عطیہ کرنےوالوں کےنام اورتصویروں کیساتھ پبلک کیں جبکہ کارپوریٹ کمپنیزکی جانب سےملنے والے کڑوروں کےعطیات کی معلومات پبلک کرنےسے انکار کردیا۔

سپریم کورٹ کےحکم کےباوجود بی جےپی نےکڑوروں کےعطیات کی معلومات دینے سےیہ کہہ کے انکارکردیاکہ عطیہ دینےوالوں کےنام انکی مرضی کےمطابق ریکارڈ ہی نہیں کیے گئے۔

سٹیٹ بینک آف انڈیاکی رپورٹ کےمطابق الیکٹورل بانڈ کےذریعےملنے والے عطیات میں سےمحض 2000 کڑور سے بھی کم کانگرس کو ملےجبکہ بی جے پی کو 13 ہزار کڑورملے۔
 
معروف صحافی پونم اگروال نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں الیکٹورل بانڈ کے نام پرہونے والی دھاندلی کا راز فاش کیا۔

پونم اگروال نے اپنی تحقیق کےدوران سٹیٹ بینک آف انڈیا سےالیکٹورل بانڈ خریدا اور پھراسکا فرانزک ٹیسٹ بھی کروایا جس سےمودی سرکار کےگھپلے کے واضح ثبوت سامنے آئے۔

سکرول اورنیوز لانڈری کی رپورٹ کےمطابق ای ڈی،سی بی آئی اور آئی ٹی نے 40 سے زائدکارپوریٹ کمپنیز پرچھاپےمارےجن کےنتیجےمیں انہوں نے قانونی کارروائی سےبچنے کےلیےمودی سرکار کو کڑوروں کے عطیات دیے۔

رپورٹ کےمطابق 2020 کےبعد سےبی جےپی کی آمدنی میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جےپےپر وزراء اورکاروباری شخصیات کو اغواء کرکےعطیات حاصل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

مختلف میڈیاچینلزکی نجی تحقیقاتی رپورٹس سےبھی ثابت ہوا کہ بی جے پی نے تشدد کا استعمال کرتے ہوئے عطیات وصول کیے۔

 نیوزمنٹ کے مطابق 35فارماسیوٹیکل کمپنیوں نےمجموعی طور پر 1000 کڑورکا عطیہ دیاجن میں سے 7 کمپنیاں ایسی تھیں جن کیخلاف خراب دوا بنانے کے مقدمات چل رہے تھےجو اب اچانک ختم ہوگئے،