33

دعا ہے فیصل واوڈا ایم کیو ایم کا حصہ بنیں: رؤف صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہےکہ دعا ہے فیصل واوڈا ایم کیو ایم کا حصہ بنیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ ہم نے 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہوگا اور فیصل واوڈا کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نے ماضی میں فیصل واوڈاکو کہا تھا شمولیت اختیار کریں، جو بڑی جماعتوں کے لوگ غریبوں کی بات کرتے ہیں وہ ہمارے پاس آجائیں، دعا ہے فیصل واوڈا ایم کیو ایم کا حصہ بنیں۔