104

صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کروانا ہمارا اختیار نہیں۔ صنم جاوید کے والد کا کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سینیٹ الیکشن کےلیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔