33

وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

سندھ حکومت کے اعتراضات پر چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹس واپس لیا گیا جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سندھ کے خدشات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کرتے ہوئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔