نیویارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اہمیت میں اضافہ نہیں ہوگا،سلامتی کونسل کی تشکیل نو میں تعطل کے ذمہ دار اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ نہ کرنے والے ملک ہیں ۔
سلامتی کونسل کو مزید فعال بنانے کیلئے اقوام متحدہ میں بین الحکومتی مذاکرے کے دوران مباحثے کی نشست میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی اہمیت میں اضافہ نہیں ہوگا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشکیل نو میں دس سال سے زائد عرصے کے تعطل کے ذمہ دار وہ ملک ہیں جو اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ نہیں کررہے۔
282