158

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک، 6 زخمی

لاڑکانہ میں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل موئن جودڑو ائیرپورٹ پر  جاتے ہوئے اوٹھا چوک پر الٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے میں موبائل میں سوار ایک پولیس اہلکار  جاں بحق ہوگیا جب کہ 6 اہلکار  زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔