58

پاکستان میں”ایکس“ کی بندش کو 10 روز مکمل

پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کو 10 روز ہوگئے ہیں، حکومت کی جانب سے کی گئی اس غیر اعلانیہ بندش سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو معطل کی گئی تھیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش کی وجوہات بتانے سے تاحال قاصر ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش سے سوشل میڈیا سروسز اور ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، ایک دن انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ٹیلی کام کمپنیز کو 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی شدید برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم، عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔