22

26 کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات پر 26 فروری بروز پیر کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں بسلسلہ شب برات 26 فروری کو صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا گیا ہے ۔