سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کی پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کو رش سے بچانے کیلئے عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ کرنے والے اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔
وزارت حج نے کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں تاہم اگر وقت پرپہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو پرانے پرمٹ کو کینسل کرکے نیا پرمٹ جاری کر لیا جائے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ نہیں جا سکتا تھا۔