84

سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو طلب، سینیٹرز الوداعی تقاریر کریں گے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا، سینیٹرز الوداعی تقاریر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹ اراکین کی طرف سے الوداعی تقاریر کی جائیں گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شِق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ آئینِ پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب رواں سال مارچ میں ہوگا۔