48

رواں برس سب سے چھوٹا اور سب سے لمبا روزہ کونسا ہوگا؟

ماہ رجب آتے ہی مسلمان ماہ رمضان کا انتظار کرنے لگتے ہیں کیوں کہ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے مسلمان پہلے سے ہی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

العربیہ کی ایک رپورٹ میں مصر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی پیدائش 29 رجب 10 فروری کو ہوگی لہٰذا ماہ شعبان کی پہلی تاریخ 11 فروری بروز اتوار کو ہوگی۔