29

9مئی واقعات،پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 26افراد کی جائیداد ضبط کرنےکا حکم

انسداددہشت گردی عدالت لاہورنے 9مئی کے واقعات میں اشتہاری ملزمان کی جانب سے گرفتارنہ ہونے پرفیصلہ سنایا

لاہورمیں انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید کی جانب سے فیصلہ سنایاگیا۔عدالت نے 9میں واقعات میں ملوث 26 اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتارپرفیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے ان میں میاں اسلم اقبال،حماداظہر ،مراد سعید،اعظم سواتی سمیت دیگرکے نام شامل ہیں۔