25

صدر مملکت نے 21 لاء افسران کو عہدوں سے سبکدوش کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 21 لاء افسران کو سبکدوش کرکے 22 نئے لاء افسران کا تقرر کردیا۔

 

سکبدوش لاء افسران میں 2 ایڈیشنل اٹارنی جنرلز، 3 ڈپٹی اٹارنی جنرلز اور 16 اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز بھی شامل ہیں۔

 

 

ان تمام افسران کا تعلق کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔