23

گوہر اعجاز نگران وزیر داخلہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا نگران وزیربنادیا۔

گوہر اعجاز کو نگران وزیر داخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گوہر اعجاز کے پاس وزارت سرمایہ کاری و تجارت کا قلمدان بھی ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔