32

گھر میں خوفناک آتشزدگی؛ 5 بچے بری طرح جھلس کر ہلاک

 واشنگٹن: امریکا کی ریاست انڈیانا میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک اور فائر فائٹر سمیت دو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کسی کو گھر سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

آگ لگنے کے بعد گھر میں موجود شخص شدید زخمی ہونے کی وجہ سے صرف ایک بچے کو نکالنے میں کامیاب رہا جب کہ باقی 5 بچے بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

یاد رہے کہ شدی برفباری کے باعث یہ علاقہ برف سے ڈھکا ہوا ہے اور ممکنہ طور پر سردی میں کمی کے لیے لگائی جانے والی آگ اس واقعے کی وجہ بنی ہو۔