24

چودھری سرورکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری سرور نے پارٹی کو خیر باد کہنے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق رہنما ق لیگ  چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب کی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ ان کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں وہ این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم کا مقصد بلاول بھٹو کو کامیاب کروانا ہے، سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی سب جماعتوں کی عزت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں سب کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیے، بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا فیڈریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہوربینظیر بھٹو شہید کے بیٹے کو مایوس نہیں کرے گا، پیپلز پارٹی نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو کو ذاتی فائدے کے لیے سپورٹ نہیں کر رہا ، وہ بہترین امیدورار ہیں ۔

بلاول بھٹوزرداری کی بحیثیت وزیرخارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پیپلز پارٹی سے میری محبت تازہ ، تعلق 40سال پرانا ہے، جب بینظیر بھٹو آمریت کیخلاف مہم چلا رہی تھیں میں انکے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ آج عوام سےاپیل کرتا ہوں کہ بلاول کو سپورٹ کریں تاکہ  وہ وزیراعظم بنیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت سے مشاورت کے ساتھ بلاول کی مہم شروع کی ہے، ایران برادر ملک ہے جو غلط فہمیاں ہیں ختم ہونی چاہیے۔

سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت دفعہ شمولیت کی دعوت دی ہے۔