22

شیر افضل مروت کو فوری سیاسی سرگرمیا ں روکنے کا حکم

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی شیر افضل  مروت کو فوری سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت ۔

 ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردینے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو اگلے نوٹی فکیشن تک کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے  کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں اور اب عمران خان نے  شیر افضل مروت کو کراچی سے فوری واپس طلب کر لیا ہے ۔