23

مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبو ط اور یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی پیدواری صلاحیتوں، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں ادارے کے تعاون اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل ہیں۔

 

 

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بناکر ملک کی سلامتی اور معیشت میں بہترین کردار پر پی ایف افسران اور عملے کے کردار کو سراہا۔

 

 

اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبو ط اور یقینی بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔