32

مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک عہدے سے مستعفی

عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے، متعدد سیاسی رہنماﺅں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کرلی،خوشاب سے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سمیرا ملک نے حالیہ الیکشن میں این اے 87 پر الیکشن کا اعلان کر رکھا تھا،مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے اورالیکشن میں رکاوٹ پر انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لئے تھے۔