19

کراچی کے نجی چڑیا گھر میں سفید افریقی شیرکے 6 بچوں کی پیدائش

ڈین زو انتظامیہ کے مطابق سفید افریقی شیرکے تمام 6 بچے نر ہیں اور سب  صحت مند ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا میں سفید شیر کے بیک  وقت سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا یہ ریکارڈ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے زوکیپر اور  پیرا میڈیک اسٹاف مقرر کردیے ہیں۔