36

مکہ مکرمہ سردیوں میں بھی گرم کیوں رہتا ہے؟

مکہ مکرمہ کے سردیوں میں بھی گرم رہنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

یہ وجوہات سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبداللہ المسند نے بیان کی ہیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ المسند  کا بتانا ہے کہ  سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کا سبب کئی موسمی اور جغرافیائی عوامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں مکہ کی گرمی کا ایک سبب حجاز کے پہاڑوں کی طرف سے بڑی پہاڑی رکاوٹوں کی موجودگی ہے جو شمال اور مرکز سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے نہیں دیتے۔

رپورٹ کے مطابق مکہ ایک ایسا علاقہ ہے جو سطح سمندر سے صرف 300 میٹر کی بلندی پر ہے،  اس کے علاوہ مکہ کی گرمائش کا دعویٰ ایک اور وجہ سے بھی کیا جاتا ہے۔

مکہ مکرمہ نسبتاً جنوبی اور سرد شمالی اثرات سے بہت دور ہے جو شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔