48

کولمبیا ،مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک ، 35زخمی

کولمبیا میں ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے ایک بیان میں بتایا کہ چوکو ڈیپارٹمنٹ کے دارالحکومت کوئبڈو اور محکمہ اینٹیکویا کے دارالحکومت میڈیلن کے درمیان ایک سڑک پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک35زخمی ہو گئے ہیں ۔

فرانسیا مارکیز نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔