32

امریکہ جانے کے خواہشمندو ں کیلئے بڑی خوشخبری، بڑا اعلان ہو گیا

امریکہ نے غیر ملکیوں کے لیے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے'نان امیگرنٹ ویزا' کے لیے انٹرویو کو ختم کرتے ہوئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ  نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں ۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی،حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔