46

قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی ٹکٹوں کا اعلان، کئی حلقے خالی چھوڑ دیئے

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹکٹ پانے والے امیداروں کے ناموں کی فہرست پی ٹی ائی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی گئی۔ تاہم پی ٹی آئی نے بالخصوص پنجاب سے کئی حلقے خالی چھوڑ دیئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے حلقوں میں بھی امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ شیخ رشید اور راشد شفیق نے فہرست کے اعلان سے کچھ ہی دیر قبل دونوں حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا تھا جو منظور ہو چکے تھے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کا اعلان سامنے آیا تھا۔

پی ٹی آئی کی مرکزی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر بونیر سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔

شیر افضل مروت این اے 41 لکی مروت سے امیدوار ہیں۔

این اے 58 چکوال سے ایاز امیر کو ٹکٹ دیا گیا گیا ہے۔

اٹک میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں سے ایک این اے 49 پر طاہر صادق اور دوسرے این اے 50 پر ان کی بیٹی ایمان طاہر کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

گجرات میں این اے 65 کا حلقہ خالی چھوڑا گیا ہے۔

اسی طرح منڈی بہا الدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، فیصل آباد کے حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔ ان کے سامنے زیر التوا pending تحریر ہے۔

ریاض فتیانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخ وقاص اکرم کو جھنگ سے ٹکٹ مل گیا۔

لاہور میں این اے 119 اور 120 کے اہم حلقے بھی خالی چھوڑے گئے ہیں۔ این اے 117 بھی خالی ہے۔

لطیف کھوسہ کو این اے 122 سے ٹکٹ ملا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 130 سے امیدوار ہیں۔

قصور سے بھی دو حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے۔ پاکپتن اور ساہیوال کا ایک ایک حلقہ خالی چھوڑ دیا گیا۔

 

 فہرست کا پہلا صفحہ

فہرست کا پہلا صفحہ

 

 

 فہرست کا دوسرا صفحہ

فہرست کا دوسرا صفحہ

 

 

 فہرست کا تیسرا صفحہ

فہرست کا تیسرا صفحہ

 

 

 فہرست کا چوتھا صفحہ

فہرست کا چوتھا صفحہ

 

 

 فہرست کا پانچواں صفحہ

فہرست کا پانچواں صفحہ

 

 

 فہرست کا چھٹا صفحہ

فہرست کا چھٹا صفحہ

 

 

 فہرست کا ساتواں صفحہ

فہرست کا ساتواں صفحہ

 

 

 فہرست کا آخری صفحہ

فہرست کا آخری صفحہ