28

رجب کا چاند نظر آ گیا

پاکستان میں 1445ہجری ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، ملک بھر میں یکم رجب المرجب 13 جنوری کل بروز ہفتہ کو ہو گی ، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے نیا چاند نظر آنے پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی  امت مسلمہ کیلئے سلامتی اور دنیا کے امن کیلئے دعا بھی کی ۔