42

ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کامنصوبہ  قومی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے چیپٹر کا افتتاح کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔ائیر چیف نے این اے ایس ٹی پی سلیکان منصوبے کے خدو خال بیان کئے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں تربیتی امور اور شہداء کے ورثا  و فوجی جوانوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔این اے ایس ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا۔