22

شدیددھندکےباعث موٹرویزٹریفک کیلئے بند

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ،موٹرویز کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ موٹروے ایم تھری کو سمندری سے درخانہ ،موٹروے ایم فار کو شورکوٹ سے فیصل آباد ،موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کیاگیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہری دوران دھند غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شاہراہوں پر سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور مدد کیلئے موٹروے کی ہیلپ لائن پررابطہ کریں۔