49

طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،عمران خان

بانی تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ مجھے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں آفس بوائے کے ذریعے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔ بطور وزیر اعظم میں نے کسی اور کا نہیں بلکہ آفس بوائے کا استعمال کیا، کیا ایسا ممکن ہے؟۔

سابق وزیراعظم کاکہنا ہے کہ معاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے، اچھائی ختم تو معاشرہ ختم۔

سپریم کورٹ نااہلی فیصلے سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر بات نہیں کروں گا۔ ہم نے مخالفین پر کیسز نہیں بنائے تھے، کیسز پرانے تھے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید سے انتخابی اتحاد سے متعلق  فیصلہ سیاسی سیٹ اپ کرے گا ۔