اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سربراہی میں اتوار کے روز وار کیبنٹ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف فوجی ایکشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وارکیبنٹ سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ہم اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں تو صرف کامیابی حاصل کریں گے، ہم شمالی اور جنوبی غزہ کے لوگوں کے لیے سکیورٹی کو واپس لائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی اب سیکھ لینا چاہیے جو حماس نے گزشتہ ماہ سیکھ لیا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ کوئی دہشتگرد بھی محفوظ نہیں ہے اور ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ہم شمال کے لوگوں کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنائیں گے۔