25

عمران خان نے شیر افضل سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیرافضل مروت اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہے،عمران خان نے شیر افضل سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کی عمران خان سے ملاقات طے تھی،ملاقات کے بعد شیرافضل مروت نے پریس کانفرنس کرنی تھی،ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس بھی کینسل کرنا پڑ گئی ۔

پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق عمران خان سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر،  شبلی فراز اور شعیب شاہین ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی کے بارے میں بیان دینے سے بھی منع کیا تھا۔