جنوبی لبنان میں پیر کے روز اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی فورس کا ایک سینئر کمانڈر جاں بحق ہوگیا۔
خبررساں ادارے روئٹرز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے کمانڈر کی شناخت وسام الطویل کے نام سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے وسام الطویل حزب اللہ کی فورس کے ایک یونٹ کے نائب سربراہ تھے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کمانڈر اس وقت شہید ہوئے جب لبنان کے گاؤں مجدل سلیم پر ایک حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے کمانڈر وسام الطویل کو نشانہ بنانا انتہائی تکلیف دہ حملہ ہے، اب حالات خراب ہو جائیں گے۔
سات اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کے بعد سے سرحد پار گولہ باری شروع ہونے کے بعد سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 130 سے زائد کارکن جاں بحق ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے المطلہ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ کیا، حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کیا گیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے جبل ہرمون کے اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی