34

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

چوہدری پرویزالہٰی کا آرآئی سی راولپنڈی میں برین ایم آر آئی ٹیسٹ مکمل ہوگئی ہے اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر پی ٹی آئی کی طبیعت قدرے بہتر ، طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مصباح ، ڈاکٹر عاصم سمیت سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پرویزالہیٰ کا تفصیلی معائنہ کیا ، ان کے کچھ مزید ٹیسٹ بھی کئے جا سکتے ہیں ۔ چند روز پہلے بھی پرویز الہٰی کا تھیلیئم اسکین ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔

سابق صدر پی ٹی آئی کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر آر آئی سی لایا گیا تھا ،طبی معائنے اور برین ایم آر آئی ٹیسٹ کےبعد واپس اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ۔