26

جے یو آئی پنجاب کا صوبائی،قومی اسمبلی کے امیدواروں کااعلان

جے یو آئی پنجاب جے یو آئی نے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

ترجمان جے یوآئی  حافظ غضنفر عزیز کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے 53اور صوبائی اسمبلیوں کے 138امیدواروں کااعلان کیاگیا،جنرل نشستوں پر 6،مخصوص نشستوں پر3خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

پی پی 171لاہورسےحافظ نصیراحمد،این اے 128سے حافظ غضنفرعزیز،این اے 92سے مولانا صفی اللہ، این اے 56 اور پی پی 16سے ضیاء الرحمن امازئی، این اے 82 سے راؤ عبدالقیوم،  این اے 130  سےسلیم اللہ قادری، این اے 175سے عبدالودو آزاد امیدوارہوں گے ۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق این اے 148 سے سجاد وینس، این اے 165, 167, 168اور پی پی 254 سے محمد صفدر شہباز ،این اے 118 اور پی پی 148 سے محمد افضل خان، این اے 166سے سیف الرحمن راشدی ،این اے 183 تونسہ سے خواجہ مدثر محمود تونسوی امیدوار ہوں گے ۔

ترجمان کے مطابق  پی پی 1اٹک سے قاری ابراہیم ،این اے 176 اور پی پی 273سے مولانا یحییٰ عباسی، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان، پی پی 272سے عبداللہ فہد لنگڑیال، پی پی 258سے مولانا ضیاء الرحمن درخواستی امیدوار ہوں گے۔