50

انتخابی نشان "بلا"،پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

انتخابی نشان بلے کا معاملہ،تحریک انصاف نے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی جبکہ پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے معاملےپر بھی بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق درخواست میں اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب انتخابی نشان بلے کے معاملے پر تحریک انصاف نے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان کیس کی سماعت 8 جنوری کو کی جائے۔