66

لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر والوں نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا غرور اورتکبر ان کو لے ڈوبا، انہوں نے مخلص دوستوں کے مشوروں پر کبھی عمل نہیں کیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ 8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا۔