28

الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی

الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔

اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئےاپیل خارج کر دی۔

سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔