17

ہم عوام پاکستان پارٹی کی’’بلے‘‘ کے نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست

 ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک نئی درخواست دے دی جس میں انھوں نے کہاکہ انتخابی نشان بلا ہمیں دیا جائے.

 ہم عوام پاکستان پارٹی نےدرخواست میں مؤقف اپنایا کہ بلے کا نشان اس وقت کسی جماعت کے پاس نہیں ہم عوام پاکستان پارٹی نے انٹر پارٹی انتخابات اور دیگر شرائط پوری کی ہیں۔

بلے کے نشان کیلئے پہلےدی گئی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے ہم عوام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے پر درخواست دائر کی تھی۔

 الیکشن کمیشن میں نئی درخواست امداد حسین نقوی اور احمر زمان نےجمع کرائی ہے۔