34

روس یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف

بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہونے سے مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوج روس کے خلاف جو اسلحہ استعمال کر رہی ہیں وہ بھارتی ساختہ ہے جب کہ بھارت ہمشہ سے روس یوکرین جنگ میں غیرجانبداری کا دعویٰ کرتا آیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت کئی بار روس کو یقین دلا چکا ہے وہ یوکرین سے جنگ میں غیر جانبدار ہونے کی اپنی پالیسی پر کاربند ہیں تاہم یہ جھوٹ پکڑا گیا۔

یوکرینی فوج کے پاس بھارتی ساختہ اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی اس جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف محض ڈھونگ ثابت ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو گولہ بارود اور اسلحے کی فراہمی سے بھارت کے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنیں گے۔

یاد رہے کہ ہندوستان اس سے قبل بھارت ساختہ اسلحہ آرمینیا کی فوج نے بھی آزربائیجان کے خلاف استعمال کیے تھے۔