39

ن لیگ نے بلوچستان سے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے اپنے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، اس حوالے سے لیگی رہنما اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے نوابزادہ طور گل کو، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 253 سے میر دوستین خان ڈومکی، این اے 254 سے عبدالغفور کو اور این اے 255 سے میر خان محمد جمالی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

این اے 256 سے عبدالخالق اور این اے 257 سے جام کمال کو ٹکٹ دی گئی ہے، جام کمال مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 صوبائی نشستوں پی بی21 اور 22 پر بھی امیدوار ہوں گے۔

 

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے اسلم بلیدی، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح محمد حسنی، این اے 261 سے میر عطا اللہ لانگو، این اے 262 سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 264 سے حاجی عزیز محمد براچ، این اے 265 سے سعید اللہ ترین اور این اے 266 سے حاجی عبدالمنان خان درانی کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔