37

ایران کے شہر کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، متعدد افراد زخمی

ایران کے شہر کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں ایک تقریب کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کرمان میں سابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی جو 2020 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے ان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران پہلے ایک دھماکا ہوا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی دوسرا دھماکا ہوگیا۔

دونوں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔