42

سعودی عرب میں 26 سے 30 دسمبر بارشوں کا امکان

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں منگل 26 دسمبر سے ہفتہ 30 دسمبر 2023 تک بارشوں کا امکان ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، اللیث، بحرہ، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان اور خلیص میں منگل سے جمعے تک شدید گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

بدھ سے جمعے تک مکہ ریجن کے تربہ، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور القنفذہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

منگل سے جمعرات تک مدینہ منورہ ریجن جبکہ بدھ اور جمعرات کو مدینہ منورہ، المھد، الحناکیہ، خیبر، العلا، وادی الفرع میں بارش ہوسکتی ہے۔

ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل سے ہفتے تک ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

منگل سے جمعرات تک ینبع، العیص اور بدر کے علاقے بھی بارش سے متاثر رہیں گے۔

موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ حائل ریجن میں بھی منگل سے جمعے تک جبکہ بدھ اور جمعرات کو اس کی دیگر کمشنریوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

قصیم ریجن میں بریدہ، عنیزہ، البکیریہ، الاسیاح، ریاض الخبراء، عقلہ، الصقور، البدائع، الرس، النبھانیہ، ضریہ، المذنب، عیون، الجواء الشماسیہ میں بھی کل سے ہفتے تک بارش کا امکان ہے۔

تبوک ریجن میں املج، تیماء میں بدھ اور جمعرات جبکہ حقل، البداع، ضباء اور الوجہ میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہوسکتی ہے۔

الجوف ریجن اور اس کی کمشنریوں میں منگل سے جمعرات اور عسیر ریجن میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔