42

انڈونیشیا؛ دھاتی پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

انڈونیشیا میں دھاتی پلانٹ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ،جبکہ 46 افراد زخمی ہیں۔

مقامی میڈیا کےمطابق دھماکہ گزشتہ روز اتوار کی صبح پیش آیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ آتش گیر شے کی وجہ سے ہوا۔ ہلاک ہونے والے نو افراد کا تعلق انڈونیشا اور چار کا تعلق چین سے تھا۔

زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جن کا علاج جاری ہے۔