33

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کا حل ڈھونڈ لیا ہے ، ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ حکام کی جانب سےلیمینیشن پیپرزکا بندوبست کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ لیمینیشن پیپرز کی فراہمی کےباعث پاسپورٹ کا اجراء معمول پرآگیا ہے ، فاسٹ ٹریک کیٹگری میں 3 روزمیں پرنٹنگ مکمل کی جارہی ہے، ارجنٹ پاسپورٹ درخواست کےتحت 5 دن میں ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے،نارمل پاسپورٹ کا اجراء ایک ماہ کے اندر یقینی بنایا جا رہا ہے،پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔