29

اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے: لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر آگئے

اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ دودا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 19 منٹ پر اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے۔