30

الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں کے ممبران کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن پہنچیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء سمیت دیگر سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن پہنچیں گے ۔

الیکشن کمیشن میں اجلاس سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، سپریم کورٹ نے آج ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان سپریم کورٹ کی کارروائی سےمتعلق حکام کوآگاہ کریں گے الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔