24

عام انتخابات :الیکشن کمیشن کا شیڈول آج رات ہی جاری کرنیکا فیصلہ

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کےلئے الیکشن شیڈول آج رات بارہ بجے سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول آج رات ہی جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کی ملاقات  ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  سپریم کورٹ آئے اورانہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی۔ملاقات میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن موجود تھے،اٹارنی جنرل نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے نے ججز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے،ملاقات لاہور ہائیکورٹ کے ڈی آر اوز اور آر اوز سے متعلق حکم سے پیدا ہونیو الی صورتحال پر ہوئی،،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پہلے دو سینئر ججز سے ملاقات کی۔


 چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر پر سینئر ججز سے مشاورت کی،مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ملک میں انتخابات کا کیس آج ہی مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، عام انتخابات کا کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے ،اس حوالے سے چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،مشاورت کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے ۔