21

حکومت نے سرکاری افسران کے مختلف الاؤنسز بند کردیے

بیرون ملک کورسز، ورکشاپس اور فل فنڈڈ کانفرنسز میں جانیوالے سول افسران کی موجیں ختم ہوگئی، وفاق کے احکامات پر پنجاب حکومت نے الاؤنسز بند کردیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فل فنڈڈ ٹریننگ، سیمینار اور ٹورز پرجانے والے افسران ڈیلی الاؤنس سمیت دیگرالاؤسزبھی بٹورتے رہے، دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وفاق کے احکامات پر بیرون ملک جانے والے افسران کو ڈیلی اور دیگر الائوسز کی فراہمی کےلئے لائحہ عمل کو تبدیل کرتے ہوئے ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سول افسران جو بطور اسٹیٹ گیسٹ کسی بھی ملک جائیں گے ان کو پورے ڈیلی الاؤنس کے بجائے صرف 30 فیصد دیا جائیگا۔ وہ سول افسران جو فلی فنڈڈ سیمینارز، ورکشاپس اورٹریننگ کورسز پرجائیں گے وہ کسی بھی الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق افسران جنہیں ریٹرن ٹکٹ اوررہائش ڈونرایجنسیز کی جانب سے دی جائیں گی ان کو بھی کوئی الائونسزنہیں دیا جائیگا جبکہ وہ افسران جنہیں پاکستان حکومت کی جانب سے بیرون ملک ٹریننگ یا کورسز کے لیے بھیجا جائیگا انہیں صرف پہلے ہفتے ڈیلی الاؤنس پورا ملے گا بقایا ٹور پرفکس رقم کی ادائیگی کی جائیگی۔