30

8 فروری کو ایساسرپرائزدیں گےجورائیونڈ کویادر ہےگا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگرن لیگ کےدوستوں پرفیصلہ چھوڑتےتو8فروری کوالیکشن نہ ہوتا،چیف جسٹس نےکہاہے8فروری کو الیکشن ہوں گے،فیصلہ تو چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سنا دیا ہے،8فروری کو ایساسرپرائزدیں گےجورائیونڈ کویاد رہےگا۔

ملک بھر میں آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں پنجاب کےپہلےکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نےکےپی میں10کنونشنز کیےہیں،آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود تھا،چیف جسٹس نےذوالفقار بھٹو ریفرنس کی12سال بعد سماعت کی،ہم عدالت کے شکرگزار ہیں،چیف جسٹس نے کہا دیرآئد درست آئد،اب سماعت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدعوام نےایٹم بم کا تحفہ دیا،مزدوروں کوحق دلوایا،قائدعوام نےہمیں جمہوریت دلوائی تھی،اسےقتل کیاگیا،بھٹوکےقتل میں ضیاالحق ملوث تھا، جن ججزجن کاکام انصاف کرنا تھا وہ قتل میں شامل تھے،اس قتل میں وکلا اور سیاستدان شامل تھے،اب عدلیہ کو تاریخ درست کرنےاور اپنےہاتھوں سےخون دھوئے، داغ مٹائے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عدلیہ کو موقع ملا ہے اپنےہاتھوں سےخون دھوئے،داغ مٹائے،عدلیہ ذوالفقاربھٹوکیس میں انصاف کرےگی،عوام نےفیصلہ سنادیاتھاکہ ذوالفقاربھٹو بے قصور ہیں،اب عدالت کاانتظارہےوہ بھی فیصلہ سنائےکہ ان سےجرم ہوا،ہم چاہتےہیں کہ تاریخ درست کی جائے،بھٹو کو انصاف ملےگاتوعوام مانیں گےعام پاکستانی انصاف لےسکتاہے،ہم3نسلوں سےجدوجہد کررہےہیں،ہمیں انصاف ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےذوالفقاربھٹوکوانصاف دلواناہےان کامشن مکمل کرناہےمعاشی مسائل کا حل بھٹو کے نظریے اورمنشورمیں موجود ہےپیپلزپارٹی کاکوئی سیاسی مخالف نہیں،ہمارا پرانے سیاستدانوں سےمقابلہ نہیں،سیاسی جماعتیں آئیں اور گئیں ہم آج بھی موجود ہیں،پیپلزپارٹی کامقابلہ کھلاڑی یا کسی اورسےنہیں،ہمارا کامقابلہ غربت،مہنگائی،بیروزگاری سےہے۔

 چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میری سیاسی ٹریننگ میں نفرت،تقسیم،گالم گلوچ کی سیاست نہیں،مجھے بینظیر بھٹونےسیاسی ٹریننگ دی ہے،بینظیربھٹونےہمیں نفرت،تقسیم کی نہیں خدمت کی سیاست سکھائی ہے،آج معاشی بحران میں آپ نےمیری مددکرنی ہے،میرےبازو بننا ہے،آپ نےگھر گھر پہنچ کر پیپلزپارٹی کامنشور پہنچانا ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی بنتی ہےنوجوانوں کوروزگاردلواتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹوکےبارےمیں عام تھا وہ آئیں گی تو روزگار لائیں گی،ہم ماضی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام لائے تھے،بی آئی ایس پی سے غریب خواتین کو مالی مدد مل رہی ہے،سندھ میں20لاکھ گھربنارہےہیں،خواتین کومالکانہ حقوق دلوارہےہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا،پیپلزپارٹی کےہر منصوبےمیں خواتین کےفائدےکاسوچیں گے،پنجاب کی کچی آبادی والوں کوگھربناکردیں گے،مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا اپنی حکومت میں بینظیرمزدورکارڈ لائیں گے،مزدورکارڈ کےذریعے پنشن ،تعلیم اورعلاج کرائیں گے،پیپلزپارٹی کی حکومت اصل میں کسانوں اورہاریوں کی حکومت ہوتی ہے،ہماری حکومت بنےگی توکسان کارڈکےذریعےانہیں مددپہنچائیں گے،فرٹیلائزرسبسڈی کی صورت میں اربوں روپےبڑی فرٹیلائزر کمپنیزکوپہنچتےہیں،بڑےلوگوں اور اشرافیہ کی سبسڈی بند کروں گا،روزگارکےمتلاشی نوجوانوں کویوتھ کارڈ سےایک سال کی مالی مدد دیں گے۔

انہوں نےکہا کہ قائدعوام نے ہمیں سمجھایاکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،کچھ پرانےسیاستدان سمجھتےہیں کہ طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ہے،آپ ایسے سیاستدانوں کو غلط ثابت کردیں گے،آپ انہیں8فروری کودکھائیں گےعوام مرضی سےووٹ دیں گے،اگرن لیگ کےدوستوں پرفیصلہ چھوڑتےتو8فروری کوالیکشن نہ ہوتا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ سوال پوچھیں جوچوتھی باراپنے بھائی کووزیراعظم بناکربھی ناکام رہا،آپ سوال پوچھیں جوپہلی دوسری اورتیسری بار وزیراعظم بن کرناکام رہا،اب پانچویں باروزیراعظم بن کر کون سا تیرمارےگا؟چیف جسٹس نےکہاہے8فروری کو الیکشن ہوں گے،فیصلہ تو چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سنا دیا ہے،8فروری کو ایساسرپرائزدیں گےجورائیونڈ کویاد رہےگا۔